• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا ’’حقوق کراچی مارچ‘‘آج مزار قائد پرہو گا

 کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ  آج مزار قائد پر  تحریک انصاف کا ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ہو گا جہاں عمران خان کراچی کے شہریوں کے بنیادی مسائل کے لئے آواز اٹھائیں گے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکا کی سیاست نے شہریوں سے ان کے بنیادی حقوق بھی چھین لئے ہیں،یہ باتیں انہوں نے شمع شاپنگ سینٹر، شاہ فیصل کالونی میں لگائے گئے  کیمپ پر کارکنان اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں، اس موقع پر کراچی کے نائب صدر راجہ اظہر خان، عابد جیلانی، فہیم خان، صائمہ ندیم، ڈاکٹر صنوبر، کاشف بٹ اور دیگر عہدیدار  موجود تھے، دریں اثنا  عمران اسماعیل نے ضلع وسطی کے دورے کے موقع پر دکانداروں، تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئےکیا،اس موقع پر عزیز آفریدی،  منصور شیخ،  ثاقب علی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
تازہ ترین