• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی روشنیاں بحال کرنے میں ادبی سرگرمیوں کا اہم کردار ہے،مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کتاب کلچر کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، کراچی کی روشنیاں بحال کرنے میں ادبی سرگرمیوں نے بھی اہم کردارا دا کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’بزم افکار‘‘ کی جانب سے ایک مقامی ہوٹل میں معروف شاعر اور صحافی فاضل جمیلی کے پہلے مجموعہ کلام ’’گمنام آدمی کا بیان‘‘ کی تعارفی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا، دیگر مقررین میں سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو، شکیل عادل زادہ، مہتاب اکبر راشدی،شرمیلا فاروقی، شاہد رسام اور دیگرشامل تھے ،عظمیٰ الکریم نے نظامت کی اور غلام شہباز بٹ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا سید مراد علی شاہ نے کہاکہ فاضل جمیلی کی نظموں میں زندگی رواں دواں دکھائی دیتی ہے ان کا مجموعہ کلام خوبصورت اشعار سے مزین ہے۔
تازہ ترین