• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام،3 ملزمان اور سیکورٹی گارڈزگرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)النور سوسائٹی میں پولیس نے نجی بینک میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان اور سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق  النور سوسائٹی میں واقع نجی بینک میں ہفتہ کی سہ پہر چار مسلح ملزمان داخل ہوئے اور سیکورٹی گارڈز اور عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی بینک کی ڈی وی آر کے کیبل کاٹ  دیئے،واقع کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دو ملزمان  احمد علی اور نصرا للہ کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے دو ساتھی چار منزلہ عمارت کے اوپر چلے گئے اور فرار ہونے کی کوشش کی،ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق پولیس نے مزید نفری طلب کر کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد عمارت کے پیچھے ایک گھر میں چھپے ملزمان کے تیسرے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا،انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ڈیوٹی پر موجود تینوں سیکورٹی گارڈز پر شک تھا  جب ان سے تفتیش کی تواس میں سے ایک سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ اس نے فرار ہونے والے چوتھے ملزم کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا پلان بنایا تھا اور وہ دونوں آپس میں دوست  ہیں،مقدس حیدر کے مطابق گرفتار سیکورٹی  گارڈ نے بتایا کہ اس نے پہلے بھی ایک بینک ڈکیتی کروائی ہے۔
تازہ ترین