• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آر انٹیلی جنس نے پچاس ارب کی ٹیکس چوری کے ٹھوس شواہد چیف کمشنروں کو بھجوا دیئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر کی ہدایات پر رواں مالی سال میں اب تک50ارب25کروڑ20لاکھ روپے کی آل ٹائم ریکارڈ ٹیکس چوری پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سب سے زیادہ ریونیو کا نقصان کراچی ڈائریکٹریٹ نے پکڑا ہے جہاں 26ارب  75کروڑ 20لاکھ روپے کا ریونیو لاس وہاں کے ڈائریکٹریٹ نے طشت ازبام کیا ہے۔ لاہور کے ڈائریکٹریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر نے ٹیکس سال 2016 (مالی سال2016-17) کے پہلے 10ماہ میں 17ارب 76کروڑکی ٹیکس چوری کا سراغ لگایا ہے۔ ملتان ڈائریکٹریٹ نے2ارب 44کروڑ، فیصل آباد ڈائریکٹریٹ نے دو ارب 26کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس میںخورد برد پکڑی ہے۔ پشاور ڈائریکٹریٹ 77کروڑ 40لاکھ، اسلام آباد ڈائریکٹریٹ نے تقریباً23کروڑ، حیدرآباد ڈائریکٹریٹ نے دو کروڑ 60لاکھ روپے کے ریونیو لاس کا پتہ چلایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈائریکٹریٹ نے ٹیکس چوری کے 87کیس کی انکوائری کرکے انویسٹی گیشن رپورٹ وہاں کے ریجنل ٹیکس دفاتر اور لارج ٹیکس پیئرز یونٹوں کے چیف کمشنروں کو مزید اقدامات کے لئے بھجوا دی ہیں ان رپورٹوں کے مطابق کراچی نے 11ارب 61کروڑ کے سیلز ٹیکس کی چوری کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ 14ارب 37کروڑ کا انکم ٹیکس کراچی میں چوری ہونا ثابت ہو گیا ہے 66کروڑ 60لاکھ روپے کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی چرائی گئی ہے ۔
تازہ ترین