• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان آج کراچی میں مارچ کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے اور تین بجے سہ پہر مزار قائد سے مارچ کی قیادت کریں گے۔  ویڈیو پیغام میں انہوں نے کراچی کے لوگوں کو مارچ میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہماری واک کا مقصد کراچی کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ کراچی کے عوام بنیادی سہولیات تک سے محروم ہیں اور صاحبان اقتدار نے پورا شہر گندگی پر بٹھا رکھا ہے۔ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ آج سے 30 ، 35 برس قبل کا کراچی آج کے کراچی سے کہیں بہتر تھا۔ جب تک کراچی کے عوام نہیں نکلیں گے بہتری نہیں آئے گی۔  
تازہ ترین