• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ میڈیا گروپ کی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ایکسپو ختم ہوگئی

لاہور(عمران احسان سے)کراچی اور اسلام آباد  میں بھرپور کامیابی کے بعدلاہور میں بھی جنگ میڈیا گروپ کے زیر اہتمام اپنی طرز کی انوکھی پانچ روزہ دی نیوز پیپر اینڈ ڈیجیٹل  ایڈورٹائزنگ ایکسپو اختتام پذیر ہوگئی ۔جنگ گروپ کے سرمد اے علی نے کہا  بطور لیڈرجنگ گروپ نے مشتہرین کو ہمیشہ نئی اختراعات متعارف کروا ئی ہیں  جن کو انہوں نے کھلے دل سے اپنایا ہے ۔ اس بار  ہم نے بین الاقوامی سطح پر ثابت شدہ نیا منصوبہ نیوزپیپر اینڈ ڈیجیٹل  ایڈورٹائزنگ ایکسپو  متعارف کروایا جس میں ایک باضابطہ اور سائنسی طریقہ سے مشتہرین تک بذریعہ پرنٹ میڈیا، ای میل، ٹیلی فونک اور بعد ازاں بالمشافہ رسائی حاصل کرکے پیغام پہنچایا گیا جس میں ان کو ناقابل یقین حد تک رعایتی پیکج کی پیشکش کی گئی ۔جس پر سیکڑوں چھوٹے ،درمیانے درجے کے نئے مشتہرین اور کمپنیوں  نے جنگ گروپ کے ساتھ منسلک  ہونے پر فوری آمادگی کا اظہار کیا ۔سرمد علی نے کہا پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا  ۔ہم نے مشتہرین کو  ایک ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جو انکی پراڈکٹ کی پروموشن میں حقیقی طور پر مددگار ہوتا ہے ۔اس بار بھی ہم نئے آئیڈیا کے ساتھ مارکیٹ میں آئے اور مشتہرین کی توقعات پر پورے اترے۔اس ایکسپو میں نئے اور پرانے مشتہرین نے جنگ گروپ کی  مارکیٹنگ کی مقناطیسی طاقت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا جس میں بزنس کے حصول کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ۔ لاہور ،اسلام آباد اور کراچی سےچھوٹے اور درمیانے درجے  کے نئے سیکڑوںمشتہرین  نےریکارڈ مالیتی سالانہ اشتہاری رعایتی پیکجز حاصل  کئے اوررجسٹریشن کروا  ئی ۔جن کا ان کو بھرپور فائدہ ملے گا۔یہ ایک ایسا اشتہاری سیل میلہ ثابت ہوا ہے جسے پاکستان کی اشتہاری تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگا۔ 
تازہ ترین