• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا ہرکارکن سفیر کی مانند ہے، ایم کیو ایم پاکستان

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ایم پی اے عبد الحسیب نے کہا ہے کہ ہمارا ہر کارکن سفیر کی مانند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  عبدالحسیب نے کہا کہ اگر جدوجہد مثبت ہو تو کامیابی بھی مثبت ہوتی ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ بانیان پاکستان کی نسل پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ غیروں کی مخالفت کا ایم کیو ایم نے ہمیشہ مقابلہ کیا مگر اب کچھ نادان اپنے لوگ آج ایم کیوایم (پاکستان) کی مخالفت کررہے ہیں جو یقینا عوام اور کارکنان کو گمراہ کرنے کے عمل مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری‘ بلدیاتی اختیارات کےلئے ہم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور ہمیں یقینا ہے ملک کی اعلیٰ عدلیہ مظلوم قوم کو انصاف فراہم کرےگی۔ رکن رابطہ کمیٹی ظفر کمالی نے کہا کہ 22اگست کی تقریر نے ہمیں غداروطن کی فہرست میں کھڑا کردیا مگر ڈاکٹر فاروق ستار اور انکی ٹیم کے 23 اگست کے اقدامات نے ایم کیوایم کی جدوجہد اور مہاجرقوم کو بحران سے نکلا اسلئے ہمیں ایم کیوایم کی جدوجہد میں ہمیں متحد و منظم ہوکر جدوجہد جاری رکھنا ہے۔
تازہ ترین