• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر،خبرایجنسی) ڈاکٹر عاصم حسین نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو محلے کا بدمعاش قرار دے دیا اور اور کہا کہ چوہدری نثار کو بھی اللہ کو جواب دینا ہے میں ان سے نہیں ڈرتا،سب جانتے ہیں کہ میں زرداری صاحب کے کتنے قریب ہوں، ڈاکٹر عاصم حسین نے احتساب عدالت میں462ارب روپے کرپشن ریفرنس کی پیشی کے دوران اشعار بھی سنائے، ڈاکٹر عاصم کے وکلا نے احتساب عدالت کی کارروائی کو چیلنج کردیا،عدالت نے ریفرنس کے پرانے تفتیشی افسر ضمیر عباسی اور نئے اسامہ یونس کو طلب کرتے ہوئے زمینوں کی الاٹمنٹ اور گواہوں کے بیانات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔ قبل ازیں عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیب نے کبھی وہ گواہ پیش نہیں کیے جو میرے موکل کے حق میں ہو ،ڈاکٹر عاصم بے قصور ہے، انہیں نیب کی جانب سے پھنسایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کیخلاف پراپرٹی کے حوالے سے جو الزام عائد کیے گئے ہیںوہ بے بنیاد ہیں۔ دوسری جانب نیب کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کی ہے، ہم نے تمام گواہوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ 
تازہ ترین