• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نواز شریف کو ملک بھر میں غیر اعلانیہ زیرو لوڈشیڈنگ رپورٹ ارسال

اسلام آباد (حنیف خالد) وزارت پانی وبجلی نے ہفتے کو نو بجے تک کی پاور پوزیشن رپورٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کو بھجوا دی ہے جس کے مطابق سندھ بلوچستان پنجاب میں گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب 16 ہزار 103 میگاواٹ رہی جبکہ بجلی کی پیداوار 13 ہزار 236 میگاواٹ تھی اس طرح 2 ہزار 867 میگاواٹ کا بجلی کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا ہفتے کو غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ملک کے کسی حصے میں نہیں کی گئی ہفتے کو ہائیڈل سے 3 ہزار 942 میگاواٹ، جینکو سے 2 ہزار 257 میگاواٹ آئی پی پی ز سے 7 ہزار 37 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی وزارت پانی وبجلی کے ترجمان ظفریاب خان کے مطابق امسال بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زیرو ہے جو کہ 2013 میں آدھے ملک میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک ہوتی تھی۔ 
تازہ ترین