• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوز لیکس رپورٹ،رائو تحسین کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،حقائق سامنے لاسکتے ہیں،قریبی ذرائع

اسلام آباد( پرویز شوکت، وقائع نگار)نیوز لیکس کی زد میں آنے والے پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین کےقریبی ذرائع نے بتایاکہ انہیں خام خواہ قربانی کا بکرابنایا گیا ہے، ان کے خلاف کارروائی کسی صورت درست نہیں، رائو تحسین پریس کانفرنس میں حقائق کو سامنے لا سکتے ہیں اور عدالتی کارروائی کا بھی حق محفوظ رکھتے ہیں، رپورٹ آنے سے قبل رائو تحسین نے پارلیمنٹ ہائوس کے کیفے ٹیرایا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرااس معاملے میں کوئی قصور نہیں اور میں خاموش نہیں بیٹھوں گا، انصاف کے لئے ہر دروازے کھٹکھٹائو ں گا ،مجھےنیوز لیکس میں ملوث کرنا کسی صورت درست نہیں، رائو تحسین کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ وہ اس معاملے میں قانونی ماہرین سے بھی مشورہ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ رائوتحسین انفارمیشن گروپ میں سینئر ترین آفیسر ہیں۔
تازہ ترین