• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این جی اوز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،ملیحہ لودھی

نیویارک (ایجنسیاں) اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ این جی اوز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے دی  سیٹیزن فائونڈیشن یو ایس چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواندگی کے فروغ میں ایسے غیر سرکاری تنظیموں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک میں اس تنظیم میں کام کرنے والے لوگ اپنے اپنے شعبوں کے ماہرین ہیں تاہم پاکستان میں فروغ تعلیم میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے وہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے انتہائی موثر کام کر رہے ہیں ۔پاکستان میں مختلف شعبوں میں این جی اوز اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ دی سیٹیزن فائونڈیشن معاشرے کے غیرمراعات یافتہ طبقات تک علم کی روشنی پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ملیحہ لودھی نے تنظیم کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک میں تنظیم کو سفارت خانہ کی جانب سے مکمل معاونت فراہم کی جائیگی ، پاکستان ہائوس کو تنظیم کی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ ماضی میں بھی ہم نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں کردار ادا کرنے والی تنظیموں کو پاکستان ہائوس میں سرگرمیوں کے ضمن میں مکمل معاونت فراہم کی ہے ۔
تازہ ترین