• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئے بھارتی نگرانی میں افغانستان میں ایئربیس بنائے جائینگے

کراچی (رپورٹ/ جاوید رشید) پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور ایٹمی مصنوعات کو ٹارگٹ کرنے کے لئے افغانستان کے دو مقامات پر خفیہ ہوائی سروس شروع کرنے اور اعلیٰ اقسام کے ڈرون ایئر بیس بنانے کی تیاری ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو اپنے خصوصی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی کے سائوتھ بلاک میں امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور انڈیا کے ایٹمی ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ اطلاع ہے کہ سائوتھ بلاک کے پرائم منسٹر آفس میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو ٹارگٹ کرنے کے لیے افغانستان میں امریکہ کی مدد سے بھارت کی نگرانی میں خفیہ مقامات  سے پاکستان کے ایٹمی تنصیبات کی مانیٹرنگ کیلئے ایئر بیس بنائے جائیں گے۔
تازہ ترین