• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد،سکولوں میں سکینڈ شفٹ شروع کرنے کیلئے حکام کوخط ارسال

ایبٹ آباد( نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) اورنگزیب حیدر نے ایبٹ آباد کے شہری سکولوں میں طلباء و طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور والدین کی مسلسل شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سکولوں میںسیکنڈ شفٹ شروع کرنے کیلئے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا سے اجازت لینے کیلئے انہیں تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے متعدد صفحات پر مشتمل ایک خط سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا جس میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ ایبٹ آباد کے عوام میں تعلیمی آگاہی کے بڑھتے ہوئے شعور کے پیش نظر سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کی تعداد زیادہ ہو گئی جبکہ ان اداروں کے اندر طلباء کے بیٹھنے کی گنجائش انتہائی کم ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرائمری سے سکینڈ ری و ہائر سکینڈری تک سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کی جائے جس سے ان طلباء و طالبات کو بھی داخلہ مل جائے گا جو پہلی شفٹ میں داخلے سے محروم رہے ہیں۔
تازہ ترین