• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 رمضان بازار24مئی کو فعال کر دیئے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان( پ ر  )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ صیام میں عوام کو معیاری اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کیلئے ضلع ڈیرہ غازیخان میں چار رمضان بازار اور چار فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جن میں سے دو ڈیرہ غازیخان شہر جبکہ تحصیل تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں ایک ،ایک بازار قائم کیا جائے گا  اس بات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیاگیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں اقبال مظہر مہار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس سرفراز مگسی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالشکور ، پولیٹیکل اسسٹنٹ بابر بشیر ، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز خالد محمود گوپانگ ، عبدالجبار ، عبدالغفار کے علاوہ لائیو سٹاک ، زراعت ، خوراک ، تعلیم ، زرعی مارکیٹنگ ، مارکیٹ کمیٹیوں کے افسروں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے  ، ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ تمام رمضان بازار24مئی کو فنکشنل کر دیئے جائیں گے ۔
تازہ ترین