• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ منشیات برآمد ، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور اشتہاریوں کو فرار کرانے پرمقدمات درج

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) اسلحہ منشیات برآمد ، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی، اشتہاریوں کو فرار کرانے پرمقدمات درج  تفصیلات کے مطابق کوٹ چھٹہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر زہرہ مائی سمیت چھ ، گدائی پولیس نے مسلم حسین سمیت تین مردوخواتین کو برائی کے اڈوں سے گرفتار کیا، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے محمد آصف سے110گرام چرس اور پسٹل تیس بور ناجائز اسلحہ برآمد کیا، تھانہ صدر پولیس نے منور حسین سے 1کلو150 گرام چرس ، عبدالقیوم کو پٹرول پمپ پر سکیورٹی کے انتظامات نہ کرنے اور اشفاق کو پولیس کو اطلاع دےئے بغیر مکان کرائے پر دینے پر گرفتار کیا، کوٹ چھٹہ کے زیر حراست ملزمان شہباز اور محمد ایوب نے دوران تفتیش 32بور ریوالور پسٹل ناجائز اسلحہ برآمد کرایا، جھوک اترا کے ہاشم نے مطلوب ملزم کو فرار کرنے میں مدد کی ، چوٹی پولیس نے عمران سے ریوالور بتیس بور اور جگن سے 18 لیٹر شراب، ریتڑہ پولیس نے محمد آصف کو سپیکر پر تقریرکرنے پر دھر لیا، صدر دین پولیس نے شاہد حسین کو مشکوک جان کر پسٹل تیس بور برآمد ہونے پر مقدمات درج کئے۔
تازہ ترین