• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پی پی 69 کا ہر مسئلہ حل ہو جا ئیگا ، طاہر جمیل

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک پی پی 69 میں کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔پی پی 69 میں جتنے ترقیاتی کام میں نے کروائے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ مجھ سے پہلے جتنے بھی عوامی نمائندے منتخب ہوئے انہوں نے عوامی مسائل پر توجہ نہ دی یہی وجہ ہے کہ پی پی 69 مسائلستان بنا ہوا تھا۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے سی سی 98 کے علاقے سہیل آباد میں پی سی سی گلیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آباد میں سیوریج کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا تھا اور سیوریج کا گندہ پانی گلیوں میں کھڑا ہونے کی وجہ سے رہائشیوں کا باہر نکلنا مشکل تھا ۔اب سیوریج کے بڑے پائپ ڈالے جائیں گے ۔ سابق حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ہیں مگر جب سے ہماری حکومت آئی ہے ہم نے عوامی خدمت کا جو عدہ کیا تھا اسے نبھا رہے ہیں۔
تازہ ترین