• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنیزلینگویج کورس شرکاء کوچین بھی بھیجا جا سکتاہے ، سعیدشیخ

فیصل آباد( نامہ نگارخصوصی) صدر فیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری انجینئرمحمدسعیدشیخ نے کہا ہے کہ ایف سی سی آئی چائنیزلینگویج کورس کے شرکاء کوبزنس اورٹیکنیکل لینگویج میں مزیدتربیت کیلئےچین بھی بھیجا جا سکتا ہے۔اس سلسلہ میں چائنیزلینگویج کورس کے شرکاء نے ڈائریکٹرریسرچ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ چیمبرایم ڈی طاہرکی سربراہی میں چائنہ کلچرل سنٹراسلام آبادکادورہ کیا اورپاکستان میں چین کے سفیرکوتحریری تجاویز،صدرفیصل آبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری انجینئرمحمدسعیدشیخ کی طرف سے ایف سی سی آئی کے دورہ کی دعوت کا خط، ایف سی سی آئی کی سی پیک پرسٹڈی رپورٹ پرمبنی کتاب چائنہ کے سفیراورکلچرل کونسلرکوپیش کیں۔
تازہ ترین