• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے کامیاب جلسہ نے نواز شریف کی نیندیں اڑا د یں ، مسّرت چیمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین ویسٹ پنجاب ریجن کی نائب صدر مسّرت چیمہ نے اسلام آباد کے کامیاب جلسہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب جلسہ نے نواز شریف کی نیندیں اڑا دی ہیں۔تمام تر حکومتی پراپیگنڈے اورشدید گرمی کے باوجود لاکھوں کارکنوں کی شرکت حکمرانوں پر عدم اعتماد ہےاب بھی وقت ہے کہ نواز شریف استعفیٰ دے دیں ۔جے آئی ٹی کے فیصلہ کے بعد انہیں اب جدہ نہیں جیل جانا پڑے گا ۔
تازہ ترین