• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں کی الزام تراشی سمجھ سے بالاترہے، عبدالرشیدحجازی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر مولانا عبدالرشید حجازی ، مولانا بہادر علی سیف ، ڈاکٹر طارق عباس ، خالد محمود اعظم آبادی ، چوہدری حبیب اللہ عطاء ، حاجی سعید احمد ، قاضی ریاض قدیر نے کہا کہ حکمرانوں اور سیاست دانوں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی سمجھ سے بالا تر ہے ، آئے روز ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے محسوس ہوتا ہے کہ انہیں ملکی وقار سے کوئی سروکارنہیں ہے ۔ سپریم کورٹ ایک دوسرے پر غلط اور سنگین الزامات لگانے والوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیکر سیاست میں حصہ لینے پر مستقل پابندی لگائے۔
تازہ ترین