• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم خریداری مرکزکاکوآرڈی نیٹررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

فیصل آباد (نامہ نگارخصوصی) رشوت ستانی کی شکایت پر جڑانوالہ گندم خریداری مرکزکے سینٹر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سہیل ندیم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد کو تحقیقات کے لئے کہا جنہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن چنیوٹ محمد یونس اور ریجنل انسپکٹر میاں ضیغم پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جس نے سینٹر کوا آرڈینیٹر کو کاشتکاروں سے باردانہ کے حصول کے لئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرادیا۔
تازہ ترین