• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں3 افراد جاں بحق32 زخمی،آتشز د گی سے20گھرخا کستر

خیرپور + ڈھرکی+ ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگا ران ) حادثات میں 3 افراد جانبحق ، 32 زخمی، اچانک آ تشز د گی سے 20گھرخا کستر ،خیرپور۔حادثات میں ایک شخص جانبحق 7افراد زخمی ہوگئے پہلا حادثہ ریڈھر لنک روڈ پر ہوا جہاں کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نوجوان محمد مٹھل جانبحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے جبکہ دوسرا حادثہ کوٹڈیجی کے قریب ہوا جہاں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کجلو شر سمیت 3افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر کنب میں داخل کرا دیا گیا ۔کنب ٹاؤن بس اسٹاپ پر جیب کتروں نے 6افراد کی جیبیں کاٹ لیں ۔خیرپورناتھن شاہ۔ انڈس ھائی وے پر تیز رفتار وین ا لٹنے سے 10مسافر زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء گاؤں ٹنڈو رحیم خان میں پلاٹ کے تناز ع پر برھمانی برادری کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں گاؤں تھیباٹ میں کھا نا پکانے کے دوران اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں جل کر سامان سمیت تباہ ہوگئے ۔ڈھرکی۔ خطرناک روڈ حادثے میں نوجوان موٹر سائیکل سوار ٹر یلر کی ٹکر سے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔ٹھری میرواہ۔ مختلف حادثات اور واقعات میں 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ گاوں مانڈن میں مانڈن اور مارواڑی برادری میں معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے دو خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔دوسرے واقعے میںگاوں محمد سومر میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والے دیہاتی شہمیر کو سانپ نے ڈس لیا ۔ تیسرے واقعے میں پک ا پ اور موٹر سائیکل کے تصا د م میں دو افراد حاکم اور علی نواز جوگی زخمی ہوگئے۔سہون شریف۔لکی شاھ صدر کے مقام واقع گائو ں ٹیباٹ مین چولہے سے آگ بھڑ ک اٹھنے سے دس جھو نپڑ یا ں خاکستر ہو گئی۔ٹھٹھہ۔ ٹر یلر اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین