• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال کیس میں مزید 5افراد گرفتار،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوا لے

مردان (نمائندہ جنگ) مشال خان قتل کیس میں یونیورسٹی کے دوایمپلا ئز سمیت مزید 5افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ جنہیں بعد ازاں عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطا بق عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے طا لبعلم مشال خان قتل کیس میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے پولیس نے یونیورسٹی کے دو ملازمین نواب علی ،شبیر اور تین طا لبعلموں عثمان ،سلمان اور عباس کو بھی گرفتار کرلیا گیا جنہیں بعد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا فاضل عدالت نے مشال پر فا ئر نگ کر نے والے مر کز ی ملزم عمران سمیت پانچوں گرفتار ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریما نڈ پر پولیس کے حوالے کردئیے۔ دریں اثناء مشال خان قتل کیس کے حوالے سے مردان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ابھی تک دو مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ملزمان پولیس چھا پوں کے خوف سے علاقہ غیر منتقل ہو گئے ہیں تاہم ان کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ان کی بھی جلد گرفتاری عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ دریں اثناءمشا ل خان قتل کیس میں گرفتار یو نیورسٹی کے سکیورٹی انچارج اور طا لبعلم کو جسمانی ریمانڈ ختم ہو نے پرجوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج بلال بخش نے اپنا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے صحت جرم سے انکار کیا جبکہ طالبعلم عامر تنگی نے مشال کی لاش کی بے حرمتی کا اعتراف کیا۔ دونوں ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ان کو جو ڈیشل ریما نڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔
تازہ ترین