• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سکولز کا نان سیلری بجٹ سکول کے اکاؤنٹ میں بھجوانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز کا نان سیلری بجٹ رواں برس سکول کے اکاونٹ میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نان سیلری بجٹ کا فنڈ پہلے پراجیکٹ کے صورت میں آتا تھا ۔کرپشن کی شکایات پر رواں برس مذکورہ بجٹ سکولوں کے اکاونٹ میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیاجس کےلئے تمام سکولوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سکول کونسل کو دوبارہ تشکیل دیں جلد سے جلد کمرشل بنکوں میں اکاونٹ کھلوائیں تاکہ فنڈز جاری کئے جاسکیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ احکامات ایک ہفتہ قبل جاری کئے گئے تھے لیکن تاحال بیشر سکولوں میں نہ تو نئی سکول کونسلیں قائم ہوئی ہیں اور نہ ہی نئے بنک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں۔
تازہ ترین