• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوگس انرولمنٹ برداشت نہیں کی جائےگی ، ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب مہر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بوگس انرولمنٹ برداشت نہیں کی جائےگی ، داخلوں کا ٹارگٹ پورا کرنے کےلئے ہیڈماسٹرز کو تمام تر اختیارات دے دئے گئے ہیں ، پہلی کلاس میں داخلوں کو یقینی بنائیں وہ گزشتہ روز ملتان کے تعلیمی افسروں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھےجس میں سی ای او اعزاز احمد جوئیہ، ریاض خان ، رانا جاوید، احسن فرید، احمد خالد فاروق ملغانی ، ڈپٹی ڈی ای او ز ہیڈ ماسٹرز رانا ولایت علی ، خالد محمود ہراج ، خادم حسین ، سید محمود نبی ، اور صفدر واہگہ بھی موجود تھے ، انہوں نے کہ حکومت تمام بچوں کو سکول لانا چاہتی ہے ، اس لئےانرولمنٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، تمام اساتذہ اپنا ٹارگٹ پورا کریں ورنہ کارروائی کےلئے تیار رہیں ، سی ای او اعزاز احمد جوئیہ نےکہا کہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے پرنسپل اپنا مثبت کردار ادا کریں، کسی سے کوئی رعایت نہ کریں ، جو ٹیچر رکاوٹ بنے اس کےلئے کارروائی کریں اس کو سرنڈر کریں۔بعد اجلاس میں تمام سربراہان سکول سے داخلوں کی رپورٹ مانگی گئی ، اور تمام ڈپٹی ڈی ای اوز کو فرداََفرداََسٹیج پر بلاکر بریفنگ لی گئی ۔
تازہ ترین