• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر افسروں کی غفلت،پارکس کا عملہ غائب رہنے لگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر افسران کی نااہلی اور غفلت کے باعث ملتان کے اکثر پارکس کا عملہ ڈیوٹیوں سے غائب رہنے لگا ہے جس کے باعث پارکس کی حالت زار مزید خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہےبتایا گیا ہے کہ ملتان شہر کے اکثر پارکس میں مالی اور بیلداروں نے آفیسران کی ایما پر ڈیوٹیوں سے غائب ہونا معمول بنا لیا ہے جس کے باعث پارکوں کی حالت زار بگڑتی جارہی ہےاس ضمن میں گذشتہ روز ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے مختلف پارکس کا دورہ کیا ور ڈیوٹی سے غفلت اور غیر حاضر عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات جاری کردی ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پارکس کی سیکورٹی پر غفلت برتنے والے اہلکاروں سے بھی رعایت نہیں کی جائے گی ۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے گذشتہ سے پیوستہ روز چلنے والے آندھی سے نقصان ہونے والے گملوں کی مرمت شروع کردی ہے مرمت کے بعد نئے پودے لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ آرٹس کونسل پارک میں واٹر کولر اور ٹینکی کی تنصیب بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
تازہ ترین