• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام سرکاری ادارےآبادی کنٹرول کرنے میں کرداراداکریں:اجلاس

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلعی محکمہ بہبود آبادی ملتان کے زیر اہتمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان (ہیڈکوارٹر)محمدشفیق ملک کی سربراہی میں ضلعی کوارڈنیشن کمیٹی کی گزشتہ روز میٹنگ ہوئی، جس میں محکمہ بہبود آبادی کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ضلعی آفیسرمحکمہ بہبود آبادی ملتان ذیشان ناصر نے شرکا کوبریفنگ دی ، اس موقع پر محکمہ کی کارکردگی ، عوامی سرگرمیاں ، پروگرام برائے تولیدی صحت نوجوانان اور پاپولیشن پالیسی 2017 سے متعلق آگاہ کیا گیا، اجلاس میں ڈاکٹر قاضی عبداللہ اور ضلعی ہیلتھ آفیسر (ہیومن ریسورس مینجمنٹ)ڈاکٹر رضوانہ انور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارشد، ڈاکٹر عثمان کامران،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ارشد فرید، تحصیل آفیسر محکمہ بہبود آبادی شجاع آباد ڈاکٹر ہمایوں شہزاد، قاری غلام شبیر اور عبدالوحید ضلعی آفیسر بہبود آبادی نے شرکت کی، اجلاس میں تمام شرکا نے محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تازہ ترین