• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا گھر اثاثے‘ بنک بیلنس حاضر ہے جسے پتہ کرنا ہے کر لے‘فاروق حیدر

باغ ( نمائندہ جنگ ) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حید ر خان نے کہا کہ میرا گھر اثاثہ جات اور بنک بلنس بھی حاضر ہے جس کو پتا کرنا ہے کر لے ۔میں نے کبھی کسی سے رشوت نہ لی مجھے نہ کوئی خرید سکتاہے اور نہ کوئی بیج سکتاہے ۔اپنے ایجنڈے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ سابقہ حکومت کے وزر ا نجی محفلوں میں خود یہ باتیں کرتے رہے کہ ہمیں انتخابات میں شکست کرپشن کی وجہ سے ہوئی۔ اخلاص کی قوت باقی رہتی ہے جسمانی طاقت ختم ہونے والی ہے اچھے اور دیرپا کام بھی یاد رہتے ہیں اقتدار رب العزت کی امانت ہے ۔اگر رب کی مخلوق کے مفاد کے خلاف کام کریں گے تو اللہ پھر لوگوں کے دلوں کو پھیر دیتاہے زندگی کا اثاثہ نبی کریمؐ سے محبت ہے جب تک مسلمان کو اپنی جان مال عزت آبررو سے زیادہ نبی پاک کی قربت نہیں عزیز ہوتی تو اس وقت تک ایمان مکمل نہیں ہوسکتا ۔ان خیالات کااظہا ر میجر (ر) محمد ایوب خان محرک قرارداد ختم نبوت کانفرنس اور برسی کی تقریب سے بحثیت مہما ن خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کی صدارت سرپرست تحریک ختم نبوت آزاد کشمیرکرنل (ر) عبدالقیوم خان نے کی۔ تقریب سے وزیراطلاعات راجہ مشتاق منہاس ،وزیر جنگلات سردار میراکبر خان ،ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی ،سردار عبدالرشید چغتائی ،سردار طارق مسعود ایڈوکیٹ ، سردار طاہراقبال ،راجہ سجاد ایڈوکیٹ ،مولانا امین الحق ،عامر چغتائی ،مولانا اظہر بکوٹی ،طاہر احمد عباسی سردار سبیل چغتائی ۔ذولفقار ایڈوکیٹ ،قاری جاوید شمس ،امتیاز صدیقی مولانا شبیر کاشمیری ،عبدوحید قاسمی اور ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہاکہ میجر (ر) محمد ایوب خان کے ساتھ میری پرانی وافقیت تھی۔ان جیسے لوگ ہماری اسمبلی میں کم ہی آتے ہیںانہوں نے جس خوبصورت انداز سے اسمبلی کااجلا س چلایا اسکی مثال نہیں ملتی تین بار وہ اسمبلی ممبر رہے ۔ہم نے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے ہماری مدت پانچ سال ہے میں نے اپنے عرصہ اقتدار میں گالم گلوچ نہیں کی بلکہ لوگوں کی عزت کرتا ہوں اللہ کی مخلوق کی عزت کرنی چاہیے ۔جائز بات پر ڈٹ جائیں ناجائز بات پر مت جائیں ۔2016کاالیکشن میں میاں نواز شریف نے مجھے وزیراعظم بنایا ۔میں کسی پر نقطے چینی نہیں کرتا اگر ہم نے سابقہ حکومتوں کے رویہ پرعمل کیا توہمارا حشر بھی ان سے بھی برا ہوگا ۔مجھے وزارت کے عہدہ سے تین طاقتیں ہی ہٹا سکتی ہیں ۔میں دنیا سے چلاجائوں یا میاں نواز شریف یا میرے خلاف عدم اعتماد ہو۔ چوہدری مجیدنے ذاتی حیثیت سے بے شمار کام کیے۔ مگر ان کی نیت صاف نہ تھی ۔ہمیں بہتری کے ایجنڈا پر کام کرنا ہے۔ تعمیر وترقی اور لوگوں کے مسائل حل کرناہے ۔انہوں نے ویمن یونیورسٹی کو میجر محمد ایوب خان کے نام سے منسوب کرنے کااعلان کیا ۔
تازہ ترین