• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہاجرین کے حقوق پرکسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے،گوہرکشمیری

مظفرآباد(نامہ نگار)ریفیوجی ایکشن کمیٹی نے محمد اقبال اعوان کو ایکشن کمیٹی کا سرپرست اعلیٰ نامزد کر دیا،گزشتہ روز اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین گوہرکشمیری،صدر راجہ عارف،جعفربیگ،نائب صدر یونس میر،سردارجاید،صمد جان بٹ،راجہ افتیاز ،سجاد خان ودیگر نے کہا کہ جن مہاجرین نمائندگان وقائدین نے ریفیوجی ایکشن کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ان کے مشکور ہیں،ریفیوجی ایکشن کمیٹی مہاجرین کے مسائل پر کسی بھی قربانی سے دیغ نہیں کریگی، مہاجرین 1989ء کے حقوق پرکسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، مہاجرین جموں وکشمیر نے اپنا سب کچھ گھر بار ، جائیدادیں ملک پاکستان کی خاطر قربان کردیں، مسائل حل کرنا حکومتوں کا فرض ہوتاہے اپنے حقوق کیلئے مل بیٹھ کر جدوجہد کی جائیگی۔اس موقع پر نومنتخب سرپرست اعلیٰ ریفیوجی ایکشن کمیٹی محمد اقبال اعوان کو مبارکبا د بھی پیش کی۔
تازہ ترین