• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ گڑھی دوپٹہ سے کرپٹ اہلکاروں کا فوری تبادلہ کیا جائے،مقصود احمد

مظفرآباد( جنگ نیوز )تھانہ گڑھی دوپٹہ میں رشوت کا بازار گرم،بے گناہ افراد کو حوالات بند کر کے بھار یپیسے وصول کیے جاتے ہیں ۔پولیس گردی کا شکار محکمہ برقیات کا ملازم انصاف کے حصول کیلئے مرکزی ایوان صحافت پہنچ گیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ برقیات کے ملازم مقصود احمد نے بتایا کہ دو روز قبل تھانہ گڑھی دوپٹہ کا اے ایس آئی اجمل عباسی مجھے دفتر سے بطور جرگہ دارتھانہ بلایا اور تھانہ میں موجود ایک پارٹی کے ذریعے مجھ پر حملہ کرا دیا، موقع پر موجود ایس ایچ او نے جان چھڑائی جبکہ اے ایس آئی نے ملزمان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے مجھے حوالات بند کر دیا اور چار ہزار روپے رشوت لیکر رہا کیا ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اور رشوت خور اے ایس آئی کا تھانہ گڑھی دوپٹہ سے فوری تبادلہ کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو تنظیم غیر جریدہ ملازمین احتجاجی تحریک چلائے گی ۔
تازہ ترین