• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمید آباد کالونی میںتعمیر ہونے والا فلٹر پلانٹ تعمیر ہونے کے کچھ عرصہ بعد ہی بند

چک سواری (نامہ نگار) حمید آباد کالونی نزد مونسپل کمیٹی چک سواری پانی کا فلٹر پلانٹ تعمیر ہونے کے کچھ عرصہ بعد ہی بند عوام علاقہ کو پینے کے صاف پانی میں مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق حمید آباد کالونی نزد مونسپل کمیٹی چک سواری گذشتہ سال پانی کا فلٹریشن پلانٹ لگایا گیا تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی مل سکے لیکن فلٹر پلانٹ تعمیر ہونے کے کچھ ماہ بعد ہی بند ہو گیا لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فلٹر یشن پلانٹ کی ایک سال کے اندر ہی بندش سوالیہ نشان بن گئی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر فلٹریشن پلانٹ سے پانی کی فراہمی ممکن نہیں تھی تو قومی خزانے کو لاکھوں روپے کی پھکی لگانے کی ضرورت کیا تھی احتساب بیور آزاد کشمیر کو چاہیے کہ حمید آباد کانونی میں نصب فلٹریشن پلانٹ کی بندش کا نوٹس لیکر متلقہ اداروں کے خلاف کاروائی کرئے اور قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا چونا لگانے والوں کو سلا خوں کے اندر ڈالے ۔
تازہ ترین