• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، خالد پرویز

 بھمبر (نامہ نگار)  عالمی برادری اور اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، کشمیری آزادی  کیلئے جانیں قربان کر رہے ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،تقسیم کشمیر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے کشمیر فریڈم موومنٹ دنیا بھر میں اپنی آواز بلند کرے گی ریاست کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق  کشمیری عوام کے پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ۔  انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے طور پر ریاست کے کسی بھی حصے کے بارے میں فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ر کھتا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بر سر اقتدار مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی پالیسی واضح کرے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر طرز پر سیٹ اپ دے کر سی پیک سمیت دیگر پاور پراجیکٹس پر باقاعدہ طور پر معاہدے عمل میں لائے جائیں،کشمیر فریڈم موومنٹ تقسیم کشمیر کی ہر سازش کیخلاف سینہ سپر بن کھڑی ہو گی ۔
تازہ ترین