• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولاکوٹ،پونچھ میں انٹرینٹ سروس مکمل طورپرفیل،صارفین کا احتجاج

راولاکوٹ(نمائندہ جنگ)پونچھ میں انٹرینٹ ڈیوائس سروس مکمل طورپرفیل،صارفین سراپا احتجاج، سرکاری ،نیم سرکاری ادارے،کالجز،یونیورسٹیز،آئی ٹی ایسوسی ایشن،تاجر وں نے حکومت سے سروس بندکرنے کامطالبہ کردیا۔راولاکوٹ شہرمیں قائم سروس سنٹرزکوسیل کیاجائے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس صارفین کے لیے دردسربن گئی،بھاری پیکیجزکے عوض صارفین سے کروڑوں روپے بٹورے جاتے ہیں اورسروس انتہائی ناقص فراہم کی جاتی ہے ۔ طلباوطالبات کو شدیدمشکلات کاسامناہے ۔صارفین نے حکومت آزادکشمیرسے پی ٹی سی ایل کی سروس بندکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سروس بہتر نہ کروائی گئی توایک ہفتے کے اندرپونچھ میں پی ٹی سی ایل کے تمام سروسز ذرائع بندکردیئے جائیں گے ۔صارفین جن میں تاجران،سرکاری ،نیم سرکاری ادارے،یونیورسٹیوں کے آئی ٹی طلبہ وطالبات،آئی ٹی ایسوسی ایشن ودیگرشامل ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرعوام کوانٹرنیٹ کی نئی سروس فراہم کرے ۔
تازہ ترین