• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ تعمیر وترقی کے جال بچھا رہی ہے، طلعت صادق

مظفرآباد(نامہ نگار) طلبہ یونین کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، ن لیگ تعمیر وترقی کے جال بچھا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جامعہ کشمیر کے طلبہ رہنماء راجہ طلعت صادق نے گزشتہ روز اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کشمیر ریاست کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔یہاں آزاد کشمیر بھر سے اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کے مسائل کے حل کیلئے اور جماعت کی بہتری کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرینگے اور تمام طلبہ کو بھرپور نمائندگی دیکر سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔مسلم لیگ ن پاکستان اور آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کے جال بچھا رہی ہے اور مشترکہ عوامی مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔تعمیر وترقی مسلم لیگ ن کا شیوا ہے سی پیک منصوبہ ملک کی تاریخ بدل کر رکھ دے گا ۔پاکستان میں بلاامتیاز تعمیر وترقی کر کے ملک کو ترقی یافتہ بنائینگے۔
تازہ ترین