• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص رزلٹ دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے،عمائدین علاقہ نیلم

مظفرآباد(نامہ نگار)وادی نیلم میں ن لیگ کے گڈ گورننس کے دعوے محکمہ تعلیم نے ہوامیں تحلیل کردیئے ،10، 10 سال سے تعینات ، ناقص رزلٹ کے حامل اساتذہ ، غیر حاضرسٹاف کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی ، محکمہ تعلیم نیلم نسواں / مردانہ میں آج بھی سینکڑوں ٹیچربیرون اضلاع کاروبار میں مصروف ہیں ، جبکہ معلمات بھی گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں لے رہی ہیں ۔گورنمنٹ سکو لوں کے ناقص رزلٹ ، اساتذہ کی عدم حاضری پر ڈی ای او نیلم مردانہ /نسواں کیخلاف عمائدین علاقہ نیلم نے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں طلبہ وطالبات کامستقبل تاریک ہوتا نہیں دیکھ سکتے ، حکمران نوٹس لیں بصورت دیگر عدالتی کارروائی کیساتھ حکمرانوں اور محکمہ تعلیم نیلم کے زمہ داران کیخلاف احتجاج کرینگے ۔علامہ قاری عبدالرشید ڈار، چیئرمین محمدمسکین لون،محمد وحید میر،یوسف میر ولد سلطان میر، شبیر میر ولد مقرب نے کہا ہے کہ ڈی ای او نیلم ناقص رزلٹ کے حامل اساتذہ کیخلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔
تازہ ترین