• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر پولیس ملازمین کو پنجاب طرز پر مراعات دی جائیں، اسلم خان

تھوراڑ (نامہ نگار ) آزاد کشمیر پولیس ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے ، محکمہ پولیس آزا د کشمیرکے ملازمین کے ساتھ سو تیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے آزاد کشمیر میں جملہ ملازمین کو حکومت وقت کی جانب سے ٹائم سکیل دے گیا ہے جبکہ محکمہ پولیس میں یہ ہنوز نافذ نہیں ہو سکا اور مختلف حیلے بہانوں سے روکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار تھوراڑ میں معززین علاقہ اسلم خان ، منصف خان ، عتیق خان، احمد فراز ،اعجاز خان ، شیر خان ، رشید خان و دیگر عمائدین نے تھوراڑ میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پولیس ملازمین انتہائی کسمپرسی کا شکار ہیں اور نامساعد حالات میں بھی طویل ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ تنخواہ پنجاب پولیس سے بھی کم ہے اور دیگر مراعات بھی وفاقی ملازمین و پنجاب سے کم ہیں جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ملازمین شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں ۔عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ، وزیر اعظم ، صد ر ریاست ، صدر پاکستان و وزیر داخلہ سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ اس زیادتی کا فور ی نوٹس لیں اور پنجاب و وفاقی پولیس کی طرح آزاد کشمیرپولیس ملازمین کو بھی مراعات دی جائیں تا کہ ملازمین بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے سکیں ۔
تازہ ترین