• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوائز ہائی سکول چکسواری میں صدر معلم کی خالی آسامی پر کی جائے ، عوامی مطالبہ

چک سواری (نامہ نگار) محکمہ تعلیم آزاد کشمیر لمبی تان کر سو گیا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک سواری میں صدر معلم کی اسامی پانچ ماہ سے خالی سینئر ٹیچر قائم مقام صدر معلم کے اختیار استعمال کر رہا ہے کل وقتی صدر معلم نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے موجود حکومت اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی کی طرف سے تعلیم کو ترجیح دینے کے اعلانات محض اعلانات ہی رہ گے ۔ عوامی حلقوں اور طلباء کے والدین نے حکومت آزاد کشمیر اور وزیر تعلیم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ چک سواری بوائز ہائی سکول میں فی الفور صدر معلم کی خالی اسامی کو پر کیا جائے ا تاکہ طلباء کی پڑھائی متاثر ہونے سے بچ سکے۔
تازہ ترین