• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام پر امن مذہب اور امن وسلامتی کا ضامن ہے،مولانا سعید یوسف

پلندری (نمائندہ جنگ)قائد کشمیر وامیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف خان دو روزہ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے سر ی لنکا پہنچ گئے۔انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں اسلام کوایک دہشتگرد مذہب کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور اسلام کو دہشتگردی کیساتھ منسوب کیا جارہا ہے عالمی اور طاغوتی قوتیں دین اسلام کو بد نام کرنے اور امت مسلمہ کو پارہ پارہ کرنے کیلئے اپنی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہیں ایسے حالات میں سری لنکا میں منعقدہونے والی یہ عالمی کانفرنس سنگ میل ثابت ہو گی اور پوری دنیا میں اس کا مثبت پیغام جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں وہ کشمیر ہو فلسطین ہو یا شام ،؛لیبیا ہو مسلمانوں کو دیوار کیساتھ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور مسلمانوں پر ظلم وبربریت کی انتہاء ہو چکی ہے اسلام کا غلط تصور پیش کیا جا رہا ہے اور مسلمانوں کیخلاف با قاعدہ ایک منظم سازش کی جا رہی ہے عالمی کانفرنس میں دنیا کے پچیس سے زائد ممالک کی معتبر شخصیات شرکت کر رہی ہیں جو اسلام کے حقیقی تصور اور دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ پیش کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب اور امن وسلامتی کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہونے والی یہ دو روزہ کانفرنس امت مسلمہ کا ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور اسلام کا حقیقی تصور پیش کرنے میں اہم اور سنگ میل ثابت ہو گی
تازہ ترین