• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڑہ نہر پر آپریشن‘ ایک کلو میٹر سرکاری اراضی واگزار

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہاب خیل، مشترزئی کے علاقے باڑہ نہر پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کر تے ہوئے ایک کلو میٹر علاقے کو قبضہ مافیا سے پاک کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض شیرپائو نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد، محکمہ ایریگیشن کے افسران، علاقہ ڈی ایس پی یاسین خان، ایس ایچ او قا ضی عارف کے ہمراہ شہاب خیل مشترزئی کے علاقے میں باڑہ نہر پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا آغاز کیا، اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا، آپریشن کے دوران باڑہ نہر پر ایک کلومیٹر کے علاقے کو قبضہ مافیا سے پاک کر دیا گیا‘ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیا ض شیر پا ئو نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری زمین پر تجاوزات یا قبضہ کر نے کی اجازت نہیں دینگے اور خلاف ورزی کر نے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جا ئیگا۔
تازہ ترین