• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترناب میں تیز رفتار کار نے پولیس اہلکار کو کچل ڈالا

پشاور(کرائم رپورٹر)ترناب ناکہ بندی کے قریب تیز رفتار کارسوارنے موٹر کار پولیس اہلکارپر چڑھا دی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار گاڑی تلے کچلے جانے سے شدید زخمی ہوگیا ‘سب انسپکٹر ایوب خان نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز وہ دیگر نفری کے ہمراہ چمکنی ترناب چوکی کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھا اس دوران ایک تیز رفتار موٹر کار ڈیوٹی پرتعینات پولیس اہلکار رشید پر چڑھ دوڑی اوراسے کچلتے ہوئے شدید زخمی کردیا مجروح اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا جبکہ پولیس نے گاڑی میں سوار ملزمان شہزاد ولد اصل اورکاشف ولد امتیاز سکنہ سربند کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین