• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن یونیورسٹی اور وومن چیمبر آف کامرس میں معاہدہ

پشاور (خبر نگار خصوصی ) شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاورکے شعبہ فائن آرٹس اینڈ ڈیزائن نے ’’تھیس ڈسپلے‘‘ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں وومن چیمبر آف کامرس کی صدر شمامہ ارباب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وومن یونیورسٹی اور وومن چیمبر کے مابین ایک معاہدہ بھی طے پاگیا ،جس کے تحت چیمبر کی جانب سے یونیورسٹی کی طالبات کیلئے انٹرن شپ کے مواقع اور اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے تعاون فراہم کیا جائےگا۔وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری طالبات میں بے انتہا ء ٹیلنٹ موجود ہے ،تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ وومن چیمبر کی صدر شمامہ ارباب کا کہنا تھا کہ انٹر پرینیورشپ کو فروغ دے کر معاشر ے کی ترقی میں اہم کردار اد ا کیا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین