• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں’’دہ سوات کلتور ی ما خا م‘‘کا انعقاد

پشاور(کامرس رپورٹر)سو ا ت سٹو ڈنٹس سو سائٹی کے زیر اہتمام پشاور میں دہ سوات کلتور ی ما خا م (سو ات کلچر نا ئٹ شو)کا انعقاد کیا گیا جس کے مہما ن خصو صی ضلع ناظم شانگلہ نیا ز احمد ، چیئر مین حق پا رٹی ڈاکٹر امجد ، وائس چا نسلر اسلا میہ کا لج یو نیو رسٹی ڈا کٹر حبیب ، سینئر صحافی سلیم صافی، سوات سٹوڈنٹس سو سائٹی کے چیف پیٹرن ریا ض ، عبدالسلا م ، خا لد محمود اور ابا سین یو سفزئی تھے ۔کلچرل نائٹ شو میں کثیر تعداد میں طلباء ، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور سیا سی رہنمائوں نے شر کت کی۔شو میں سوات کی ثقافت کو اجا گر کیا گیا جبکہ روایتی رقص سے حاضرین محظوظ ہو ئے، نائٹ شو میں کر ن خان ، ایاز سواتی اور دیگرگلوکاروں نے فن کا مظاہر ہ کیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی نیاز احمد نے کہا کہ سوات کے لو گ امن پسند اور محبت کرنیوالےہیں انہوں نے صو بے اور ملک کیلئے جانوں سمیت بے شمار قر با نیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ پختو ن قوم دہشت گر د نہیں امن پسند قو م ہے اور تر قی اور خو شحا لی چاہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کے نوجوان تعمیر و تر قی میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
تازہ ترین