• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پین نے نجی سکولوں کیخلاف ریگولیٹری اتھارٹی بل مسترد کردیا

پشاور(جنرل رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کے صوبائی صدرمحمدسلیم خان نے کہاہے کہ نجی سکولوں کیخلاف ریگولیٹری اتھارٹی بل کی ہرسطح پر مخالفت کی جائے گی، وزیراعلیٰ پرویزخٹک فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کریں کہ تحریک انصاف کی پالیسی اور عمران خان کے ویژن کیخلاف شعبہ تعلیم کیخلاف سازشیں کس کے کہنے پرکی جارہی ہیں،پشاور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمدسلیم خان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کےاقدامات سمجھ سے بالاترہیں ،ڈونر ایجنسیوں کی کتابوں کولاگوکرنے کیلئے اب نجی سکولزریگولیٹری اتھارٹی کاسہارا لیاجارہاہے اگرمحکمہ تعلیم نے اپنی ضد نہ چھوڑی تواحتجاج کرنے پر مجبو رہونگے۔انہوں نے کہاکہ ہم نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دینگے،محکمہ تعلیم نےسٹیک ہولڈرزکونظراندازکرکے جوبھی فیصلے کئے ان کے نتائج بھیانک ہونگے۔
تازہ ترین