• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کا مطالبات کیلئے 15مئی کو احتجاجی دھرنے کا اعلان

پشاور(جنرل رپورٹر) آل ٹیچرز کوآرڈی نیشن کونسل خیبرپختونخوا نےمطالبات کے حق میں 15مئی کو پشاور میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا، سپیکرصوبائی اسمبلی اسدقیصرکی یقین دہانی پر احتجاج موخر کیاگیا لیکن اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اس سلسلے میں کونسل کے نمائندوں کااجلاس ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید محمد شاہ باچا پشاور میں منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین ملک خالد خان، اسلام الدین خان، وہاب منصوری ، مزمل خان ترنامی اور دیگرنے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمدشاہ اور دیگرنے کہا کہ 30اپریل تک سپیکرصوبائی اسمبلی کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کیا گیا لیکن محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے اساتذہ کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا شروع کردیا، انہوں نے کہا کہ بعض افراداساتذہ اور حکومت کے درمیان فاصلے بڑھانا چاہتے ہیں اور حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5مئی کو ہری پور میں احتجاجی جلسہ، 6مئی کو ملاکنڈ ایجنسی ، 7مئی دیرپائین، 10مئی لکی مروت جبکہ 15مئی کو صوبہ بھر کے اساتذہ پشاور میں صوبائی اسمبلی کا گھیرائو کریں گے، انہوں نے کہا کہ 4مئی تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اگلے روز احتجاج کا سلسلہ شروع کردیں گے۔
تازہ ترین