• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی خاندان کے بلاک شناختی کارڈ کھولنے کاحکم

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے قبائلی اوراس کے خاندان کے شناختی کارڈ زبلاک کرنے کے خلاف دائررٹ پرپورے خاندان کے شناختی کارڈرکھولنے کے احکامات جاری کردئیے ۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس اکرام اللہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز خیبرایجنسی شلمان کے رہائشی تاج میرکی رٹ پٹیشن پرجاری کئے اس موقع پران کے وکیل حکمت شاہ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذارکاتعلق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ شلمان سے ہے اوروہ وہاں کامستقل رہائشی وپیدائشی ہے اورنادراحکام نے درخواست گذار اوراس کے خاندان کاشناختی کارڈبلاک کررکھاہےتاہم پولیٹکل انتظامیہ کی تصدیق کے بعد شناختی کارڈ ریلیزکئے گئے لیکن دوبارہ بلاک کردئیے گئے ۔ہائیکورٹ نے رٹ پٹیشن منظورکرکے نادراحکام کوشناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
تازہ ترین