• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سن کوٹےپر عدم بھرتی ،سیکرٹری ایجوکیشن ودیگر افسران سےجواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اورجسٹس یونس تہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے عدالتی احکامات کے باوجود محکمہ تعلیم کے ریٹائراہلکارکے بیٹے کو بھرتی نہ کرنے پرسیکرٹری ایجوکیشن اورڈپٹی ڈائریکٹرایجوکیشن و ڈی ای او نوشہرہ کونوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز احمدعلی کی رٹ پٹیشن پرجاری کئے اس موقع پران کے وکیل سیدعزیزالدین کاکاخیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذارکاوالدمحکمہ تعلیم سے ریٹائرہواتھااوراس کے بیٹے نے کوٹے کے تحت ملازمت کی درخواست دی تھی تاہم درخواست پرعملدرآمد نہ ہونے پرپشاورہائی کورٹ میں رٹ دائرکی اورعدالت عالیہ نے رٹ منظورکی تھی اس کے باوجود متعلقہ حکام درخواست پرعملدرآمد نہیں کررہے ہیں لہذامتعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔
تازہ ترین