• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی پانے والے اساتذہ کی تعیناتی میں تاخیری حربے قبول نہیں ٗ بی پی ایل اے

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان پروفیسراینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی بیان میںگزشتہ سال ترقی پانے والے کالج اساتذہ کی تاحال تعیناتی نہ ہونے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے اسے صوبے کی تعلیمی ترقی اور پیش رفت کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھرکے تمام اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں نہ صرف متحد ہیں بلکہ حکام کی ایسی بے ضابضگی اور بے قاعدگی اپنے جائز مطالبات انصاف کے حصول تک جدوجہد کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں پچھلے سال سے اسسٹنٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعیناتی اور ترقی پر عمل درآمد کے سلسلے میں تاخیری حربے تعلیم دشمن اقدامات کی ایک کڑی ہے بلوچستان میں کالج اساتذہ دن رات تعلیمی میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں لیکن بدنیتی اور بدعنوانی کے کلچر نے انہیں ذہنی اذیت سے دوچار کیا ہو اہے۔
تازہ ترین