• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی کی بہتری کیلئے تکنیکی تربیت نہایت ضروری ہے ، سیکرٹری آئی ٹی

کوئٹہ (خ ن) صوبائی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نصیر خان کاشانی نے کہا ہے کہ محکمہ کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی معلومات سے آگاہی وقت کی عین ضرورت اور محکمہ کی کارکردگی کو مزید بڑھانے کیلئے انتہائی مثبت اقدام ہوگا یہ بات انہوں نے صوبے میں کام کرنے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی افسران کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد بلوچستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس محکمے میں جدت لانے کیلئے جامع اور مربوط روڈ میپ کا اعلان کیا جائے گا مختلف نوعیت کے اہم منصوبوں پر پیشرفت کا ارادہ ہے جبکہ محکمہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے لوگوں کو آئی ٹی سے متعلق سہولیات بہم پہنچا رہا ہے ورکشاپ کے شرکاء سے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی جواد احمد نے بھی خطاب کیا آخر میں سیکرٹری نصیر خان کاشان نے ٹریننگ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
تازہ ترین