• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی مین روڈپرتعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے،جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی،حافظ قدرت اللہ لہڑی،مولانابشیراحمد،عزیزاللہ پکتوی،حاجی نصیب اللہ اورمولانامحمودالحسن نے کہاہے کہ نواں کلی میں روڈ کا تعمیراتی کام سست روی کاشکارہے جس کے باعث لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے انہوں نے کہاکہ گل باران چوک کے بعدمین روڈپرتعمیراتی کام میں سفیدمٹی استعمال کی جارہی ہے جس سے سڑک کی زمین دھنس جاتی ہے ناقص میٹریل کے استعمال سے ایک سال کے اندرسڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگی انہوں نے کہاکہ سڑک پرتعمیراتی کام تیزکیاجائے دکانداروں اورقریبی رہائشی لوگوں کوسڑک پرمٹی ڈالنے کی وجہ سے گردوغبارسے مشکلات کاسامناہے دکانداروں کی اشیاء گردوغبارسے خراب ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے چندہفتوں کاکام مہینوں میں ہوتاہے لہذاحکومت فوری پرلوگوں کی مشکلات کااحساس کرتے ہوئے نواں کلی مین روڈپرتعمیراتی کام جلدپایہ تکمیل تک پہنچائے۔
تازہ ترین