• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت بلوچستان کا حج کوٹہ 10ہزار مختص کرے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی رہنما عبدالستار شاہ چشتی نے سرکاری قرعہ اندازی میں بلوچستان سے انتہائی کم عازمین حج کے نام نکلنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح بلوچستان سے حج قرعہ اندازی میں بھی ناانصافی افسوس ناک ہے ،وفاقی حکومت فوری طور پر بلوچستان سے درخواستیں جمع کرانے والے تمام لوگوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے بھیجنے کا انتظام کرے، انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو زندگی کے تمام شعبوں میں پسماندہ رکھا گیا ہے،گزشتہ چند سالوں سے بلوچستان کے عوام کو حج کے مقدس فریضے سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ،گذشتہ سال بھی بہت بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرانے والے حج کی سعادت سے محروم رہ گئے تھے اور اس سال بھی ایسا ہی ہوا جو افسوس ناک ہے،انہوں نے کہا کہ پورےبلوچستان کی آبادی کراچی یا لاہور سے بھی کم ہے لیکن ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بلوچستان کے لئے حج کا دس ہزار کا کوٹہ مختص کیا جائے۔
تازہ ترین