• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری بھرتی کاعمل یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں‘بی ایس ایف

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹ فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی زیرصدارت بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاتھاکہ 10اپریل تک مختلف محکموں میں 25ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کاعمل مکمل کیاجائیگا مگرافسوس تین ماہ کے دوران 25سو افراد بھی بھرتی نہیں کیے گئے ترجمان نے کہاکہ چار سال کے دوران ہزاروں خالی اسامیوں ہونے کے باوجود روزگار نہ دینا حکمرانوں کی نااہلی کی انتہا ہے ایس اینڈ جی اے ڈی ‘صحت‘ آبپاشی ‘زراعت ‘ بی اینڈآر‘اطلاعات سمیت مختلف محکموں میں ٹیسٹ اورانٹرویو کاعمل سست کاروی کا شکار ہے ترجمان نے چیف سیکرٹری شعیب میر سے مطالبہ کیاکہ وہ ذاتی دلچسپی لیکر تمام محکموں میں ٹیسٹ اورانٹرویو کے عمل کو تیز کرکے بھرتی کاعمل یقینی بنائیں۔
تازہ ترین